ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات کو سزائے موت

Super Admin


اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمر حیات کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزم کو ڈکیتی کے الزام میں دس سال قید اور بیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
، جبکہ گھر میں گھسنے کے الزام کے تحت بھی دس سال قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔سماعت کے دوران عدالت میں اہم پیش رفت بھی سامنے آئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزم عمر حیات کا ضابطہ فوجداری کی دفعہ دو سو بیالیس کے تحت بیان ریکارڈ کیا۔سماعت کے آغاز پر سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ 
جج نے ملزم سے مختلف سوالات کیے تاہم ابتدائی طور پر ملزم نے اپنی عمر سمیت کئی سوالات کے جواب دینے سے انکار کر دیا اور مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے وکیل کی موجودگی کے بغیر بیان نہیں دے گا۔
عدالت نے واضح کیا کہ دفعہ دو سو بیالیس کے تحت بیان جج اور ملزم کے درمیان براہِ راست مکالمہ ہوتا ہے اور اس کے لیے وکیل کی موجودگی ضروری نہیں ہوتی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.