پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا معیار عالمی سطح پر شناخت بن گیا: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا معیار اب عالمی سطح پر ایک مضبوط شناخت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عالمی شہری فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی، جہاں شرکا نے ان کی دو سالہ کارکردگی کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق مریم نواز نے فورم کے شرکا کو اپنی حکومت کے دوران شروع کیے گئے اہم منصوبوں سے آگاہ کیا، جن میں ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘، ’’ستھرا پنجاب‘‘، ’’ماڈل ویلج‘‘ اور ’’صاف پانی‘‘ جیسے منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہے اور پنجاب کے یہ اقدامات بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مریم نواز کی قیادت اور وژن کے باعث پنجاب نے ترقی کے نئے عالمی معیارات قائم کیے ہیں، اور کم وقت میں زیادہ منصوبے مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی ان کے کھاتے میں جاتا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.