نیب کا بحریہ ٹاؤن کے خلاف بڑا اقدام، ہزاروں ایکڑ زمین منجمد
قومی احتساب بیورو نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں ایکڑ زمین منجمد کر دی ہے۔ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے منجمدی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جامشورو نے پولیس نفری اور محکمہ جنگلات کے حکام کے ہمراہ دیہہ مول، تعلقہ تھانہ بولا خان اور بحریہ ٹاؤن کراچی ٹو، ضلع جامشورو کی زمین کا قبضہ حاصل کر لیا۔
ایک اور کارروائی میں ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر نے بھی ایک الگ منجمدی حکم پر عمل کرتے ہوئے علی ولا کو سیل کر دیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں واقع 67 ایکڑ پر مشتمل اس رہائشی کمپلیکس کو بھی منجمد کیا تھا جو مبینہ طور پر ملک ریاض حسین کے بیٹے علی ریاض ملک کے نام پر ’’علی ولا‘‘ کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ رہائش گاہ بحریہ ہلز کے پہاڑی علاقے میں واقع ہے جہاں جدید سہولیات موجود ہیں، جن میں ہیلی پیڈ، چھوٹا چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.