دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی جدوجہد جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہدا کے اہلخانہ، پاک فوج کے افسران اور جوانوں میں عسکری اعزازات تقسیم کیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس تقریب میں افسران اور جوانوں کی خدمات کے اعتراف میں مختلف فوجی اعزازات پیش کیے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ وطن عزیز کا امن اور استحکام شہدا کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے شہدا کے خاندانوں کے صبر، حوصلے اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور جذبہ قابلِ فخر ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ پوری قوم کے عزم کے ساتھ جاری رہے گی اور ملک میں دیرپا امن قائم ہونے تک دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں تسلسل سے جاری رہیں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے دوران 50 ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 12 تمغۂ بسالت عطا کیے گئے۔
، جبکہ شہدا کے اعزازات ان کے اہلخانہ نے وصول کیے۔ فیلڈ مارشل نے شہدا اور غازیوں کو قوم کا حقیقی سرمایہ اور فخر قرار دیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.