وسائل کی تقسیم پر حکومت اور پیپلز پارٹی میں اہم پیش رفت

Super Admin


نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے این ایف سی ایوارڈ میں براہ راست ترمیم کے بجائے متبادل تجاویز حکومت کے سامنے پیش کر دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاعی بجٹ، کسٹمز ڈیوٹی اور وسائل کی تقسیم کے نئے طریقہ کار سے متعلق معاملات پر دونوں جانب لچک دکھائی دے رہی ہے، جس سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔پیپلز پارٹی نے تعلیم اور صحت کے شعبوں کو وفاق کے سپرد کرنے کے معاملے پر مزید مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ شعبے اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل کیے گئے تھے۔اسی طرح بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق اختیارات اور فنڈز کی تقسیم پر بھی بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پروگرام کو صوبوں کے حوالے کیے بغیر فنڈز کی تقسیم کے نئے فارمولے پر غور کیا جا رہا ہے۔
حکومت نے پیپلز پارٹی کی ترقیاتی فنڈز سے متعلق تجاویز کو بجٹ میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، جبکہ پارٹی کا ورکنگ پیپر حکومتی ٹیم کے ساتھ تفصیلی مشاورت کا حصہ بنایا جائے گا۔پیپلز پارٹی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے اضافی فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.