عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں شدید گرمی کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Super Admin


محکمہ موسمیات نے عیدالاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق 25 سے 31 مئی کے دوران مختلف علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے سات ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت غیر معمولی ہو سکتی ہے، جبکہ ملاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان، باغ اور نیلم ویلی میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ادارے نے خبردار کیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ 
کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں تاکہ ہیٹ ویو کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.