پاکستان میں ہر سال 93 ہزار سے زائد بچے ٹی بی کا شکار ہونے کا انکشاف

Super Admin


عالمی ادارۂ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 93 ہزار سے زائد بچے ٹی بی کا شکار ہو رہے ہیں۔ یہ اعداد و شمار تین اداروں کے اشتراک سے منعقدہ ایک کانفرنس میں پیش کیے گئے، جہاں ملک میں ٹی بی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔عالمی ادارۂ صحت کے مطابق پاکستان میں ٹی بی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد تقریباً 6 لاکھ 69 ہزار ہے،۔
جن میں 14 فیصد بچے شامل ہیں۔ کانفرنس میں بتایا گیا کہ بچوں میں ٹی بی کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویشناک صورتحال اختیار کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا میں ٹی بی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں ٹی بی کے مجموعی بوجھ کا 73 فیصد حصہ پاکستان پر ہے۔
ماہرین صحت نے اس موقع پر زور دیا کہ بچوں میں ٹی بی کی بروقت تشخیص، علاج اور آگاہی مہمات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اس بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.