شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، مطلوب دہشت گرد سرغنہ ہلاک
شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ عمر عرف جان میر عرف تور ثاقب کو چار ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد پر 30 لاکھ روپے انعام مقرر تھا اور وہ متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث ہونے کے ساتھ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر عرف تور ثاقب نے سپن وام کے علاقے بوبالی مسجد کے اطراف زیر زمین بنکرز، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھے تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے مربوط حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کا محاصرہ کیا اور کارروائی مکمل کی۔ماہرین کے مطابق اس آپریشن میں اہم شدت پسند کمانڈر کی ہلاکت شدت پسند نیٹ ورک کیلئے بڑا دھچکا ہے، جبکہ اس کارروائی سے علاقے میں امن و استحکام کی صورتحال بہتر ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.