عید الاضحیٰ پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان، شیڈول جاری
پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان عید اسپیشل ٹرینوں میں 7 سے 8 کوچز شامل ہوں گی تاکہ عید پر بڑھتے ہوئے سفری دباؤ کو کم کیا جا سکے۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلی عید ٹرین کوئٹہ سے کراچی کے لیے 23 مئی کو روانہ ہوگی۔
دوسری خصوصی ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا 24 مئی کو چلائی جائے گی۔اسی طرح تیسری اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے 25 مئی کو روانہ ہوگی۔ حکام کے مطابق ان خصوصی ٹرینوں کا مقصد عید کے موقع پر عوام کو آسان اور اضافی سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔
تاہم رپورٹ کے مطابق اس بار پشاور کے لیے کوئی عید اسپیشل ٹرین شامل نہیں کی گئی، جس کے باعث وہاں کے مسافروں کیلئے براہِ راست عید ٹرین سروس دستیاب نہیں ہوگی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.