پنجاب میں ائیرپورٹس اور ائیربیسز کے اطراف دفعہ 144 نافذ

Super Admin


لاہور سمیت محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ فضائی آپریشنز کی حفاظت اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق 30 روز تک رہے گا۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ائیر بیسز اور ہوائی اڈوں کے اطراف کبوتر بازی، لیزر لائٹس کے استعمال اور آلا ئشیں یا گوشت پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی۔حکام کے مطابق یہ سرگرمیاں نہ صرف فلائٹ آپریشنز میں رکاوٹ بنتی ہیں بلکہ فضائی حفاظت کیلئے سنگین خطرہ بھی پیدا کرتی ہیں۔
یہ پابندیاں صوبے بھر کے تمام کمرشل ائیرپورٹس کی حدود میں بھی نافذ العمل ہوں گی۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.