پاکستان اور چین دوستی مزید مضبوط، سی پیک کو خطے کیلئے اہم سنگ میل قرار

Super Admin


وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی ترقی اور تیز رفتار تبدیلی ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک بڑی تحریک اور قابلِ تقلید ماڈل ہے۔انہوں نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں دونوں ممالک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ایک مضبوط “ہر موسم کی تزویراتی شراکت داری” میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
وزیر اعظم کے مطابق سی پیک نے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، توانائی کے استحکام اور صنعتی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی حالات کے باوجود پاکستان اور چین کی دوستی مسلسل مضبوط اور تزویراتی اہمیت کی حامل رہی ہے۔ 
شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت اور مختلف شعبوں میں چین کے تعاون کو بھی سراہا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.