علی امین گنڈاپور کی بحالی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر
علی امین گنڈاپور کو وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر بحال کرنے کے لیے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست شیر افضل مروت کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ غیر آئینی، غیر قانونی اور دباؤ کے تحت لیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیرِاعلیٰ کے استعفے کو کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں دوبارہ اپنے عہدے پر بحال کیا جائے۔ متن کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ایک نااہل فرد کی مبینہ ڈکٹیشن پر لیا گیا، اس لیے اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کی بطور وزیرِاعلیٰ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیا جائے اور اس دوران کیے گئے تمام سرکاری فیصلوں کو بھی غیر مؤثر قرار دیا جائے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.