اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس، تحقیقات میں تیزی، دونوں فریق این سی سی آئی اے میں پیش
اداکارہ مومنہ اقبال سے متعلق ہراسانی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اداکارہ اور ثاقب چدھڑ اپنے اپنے وکلاء کے ہمراہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں پیش ہوگئے۔اداکارہ کی جانب سے ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے،۔
جس پر این سی سی آئی اے نے دونوں فریقین کو طلب کیا۔ مومنہ اقبال کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ ثاقب چدھڑ نے اداکارہ کو شادی کا پیغام بھجوایا تھا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں۔وکلاء کے مطابق صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب مومنہ اقبال کی شادی کسی اور جگہ طے پاگئی،۔
جس کے بعد معاملہ ہراسانی کے الزامات تک پہنچ گیا۔دوسری جانب ثاقب چدھڑ بھی اپنے قانونی نمائندوں کے ہمراہ این سی سی آئی اے پہنچے اور تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اپنا مؤقف پیش کیا۔ ادارے نے دونوں فریقین کے بیانات اور دستیاب شواہد اکٹھے کرکے باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.