خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان متحرک، ترجمان دفترخارجہ

Super Admin


پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے مسلسل سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورۂ ایران کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ محسن نقوی نے ایران کے دو اہم دورے کیے، جہاں ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، سرحدی تعاون اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس نوعیت کے افسوسناک واقعات دوبارہ پیش نہیں آئیں گے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے تمام فریق ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.