بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت متحرک، وزیراعظم کی قطر کے تعمیر گروپ کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

Super Admin


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے، جبکہ قطر کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اسلام آباد میں وزیراعظم سے قطر کے معروف تعمیراتی ادارے تعمیر گروپ کے بانی محمد حسین آل علی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قطر پاکستان کا دیرینہ اور قابلِ اعتماد دوست ہے، جس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کم کیا ہے تاکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو بہتر اور آسان ماحول فراہم کیا جاسکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت، ہوٹلنگ، ہاسپیٹیلٹی، رئیل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے غیرملکی سرمایہ کار بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ملاقات کے دوران محمد حسین آل علی نے وزیراعظم کو تعمیر گروپ کے جاری منصوبوں اور پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق آگاہ کیا۔
انہوں نے حکومت کے معاشی اقدامات اور بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.