ججز کی کمی سے ملک بھر کی 1153 ضلعی عدالتیں غیرفعال، لاکھوں مقدمات زیرالتواء

Super Admin


ملک بھر میں ججز کی عدم تعیناتی کے باعث 1153 ضلعی عدالتیں غیرفعال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ ماتحت عدلیہ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 808 عدالتیں ججز نہ ہونے کے باعث فعال نہیں۔
، جبکہ سندھ میں 89 عدالتیں تاحال ججوں کی تعیناتی کی منتظر ہیں۔دستاویزات کے مطابق بلوچستان میں 78، پشاور میں 149 اور اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ میں 29 عدالتیں ججز کی عدم دستیابی کے باعث غیرفعال ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف پنجاب میں ہی سول اور فیملی ججز کی 648 آسامیاں خالی پڑی ہیں۔
اسی طرح پشاور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں 126 سول اور فیملی عدالتیں ججز نہ ہونے کے باعث کام نہیں کر رہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سول اور فیملی ججز کی 70 جبکہ بلوچستان میں 58 آسامیاں تاحال خالی ہیں۔ اسلام آباد میں بھی 13 سول اور فیملی عدالتیں ججز کی عدم تعیناتی کے باعث غیرفعال قرار دی گئی ہیں۔
قانونی ماہرین کے مطابق ججز کی کمی اور عدالتوں کی غیرفعالی کے باعث مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر بڑھ رہی ہے، جس سے انصاف کی فراہمی کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہو رہا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.