پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 35 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ

Super Admin


پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے، جبکہ پنجاب پولیس اب تک لاہور سمیت صوبے بھر سے 35 ہزار سے زائد افغان باشندوں اور دیگر غیر قانونی غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرچکی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس وقت 163 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں،۔
جنہیں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد واپس بھجوایا جائے گا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 13 ہزار 728 مرد، 7 ہزار 48 خواتین اور 14 ہزار 366 بچے شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق واپس بھیجے جانے والوں میں 10 ہزار 898 ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کے پاس رہائشی ثبوت موجود تھے،۔
جبکہ 11 ہزار 131 افراد افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر تھے۔ اس کے علاوہ 13 ہزار 113 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کو بھی ڈی پورٹ کیا گیا۔دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین اور حکومتی پالیسی کے مطابق غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کے عمل پر عملدرآمد کر رہی ہے اور تمام اقدامات قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.