بجلی بل کے جعلی کیو آر کوڈز سے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ، پاور ڈویژن کی وارننگ

Super Admin


اسلام آباد میں پاور ڈویژن نے بجلی کے بلوں پر جعلی کیو آر کوڈز کے ذریعے صارفین کی معلومات چوری کیے جانے کے خدشے پر اہم ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بعض عناصر صارفین کو ایک مخصوص لنک پر کلک کرنے کی ہدایت دیتے ہیں، جہاں انہیں مختلف مراحل میں ذاتی معلومات درج کرنے کا کہا جاتا ہے۔
معلومات فراہم کرنے کے بعد صارفین سے اسی لنک پر 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ بھی طلب کیا جاتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کچھ جرائم پیشہ عناصر کیو آر کوڈز کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کا حساس ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس لیے عوام انتہائی احتیاط کریں۔
ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ بجلی کے بل سے متعلق معلومات صرف متعلقہ اور سرکاری پلیٹ فارمز پر ہی درج کی جاسکتی ہیں، جبکہ کسی غیر متعلقہ لنک یا پلیٹ فارم پر معلومات فراہم کرنا غلط اور غیرقانونی عمل ہے۔پاور ڈویژن نے مزید بتایا کہ اس معاملے سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے تاکہ ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.