سندھ میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ، درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا خدشہ

Super Admin


محکمۂ موسمیات نے سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 25 مئی سے بالائی فضا میں ہائی پریشر سسٹم بننے کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق 25 سے 31 مئی کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض شہروں میں درجۂ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکھر، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دادو میں درجۂ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اسی طرح شہید بینظیر آباد، خیرپور، گھوٹکی اور نوشہرو فیروز میں بھی شدید گرمی کی لہر متوقع ہے۔ 
حیدرآباد، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں درجۂ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.