ہاؤسنگ فنانس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات، سینیٹ سے نیا ترمیمی بل منظور
ہاؤسنگ فنانس نادہندگان کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سینیٹ نے “مالیاتی ادارے وصولی مالیات ترمیمی بل 2026” منظور کرلیا ہے۔نئے قانون کے تحت بینکوں کو رہن رکھی گئی جائیداد کی نیلامی کا اختیار حاصل ہوگا، اور یہ کارروائی آخری نوٹس کے بعد کی جاسکے گی۔
اس کے ساتھ ہی جائیداد کی نیلامی کے لیے عدالتی اجازت کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔قانون کے مطابق ہاؤسنگ فنانس ڈیفالٹرز کو 30، 30 دن کے وقفے سے تین تحریری نوٹس دیے جائیں گے، اور آخری نوٹس کے بعد مالیاتی ادارے براہِ راست نیلامی کی کارروائی شروع کرسکیں گے۔
مزید یہ کہ بینکوں کو قرض کی ری شیڈولنگ یا سیٹلمنٹ کی درخواست پر 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند بھی بنایا گیا ہے۔یہ ترمیمی بل صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر لے گا، جس کے بعد ہاؤسنگ فنانس کے نادہندگان کے خلاف کارروائی کا نیا فریم ورک نافذ العمل ہوگا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.