ملک میں کرپشن کے شور کے باوجود قابلِ سماعت شکایات میں نمایاں کمی، نیب رپورٹ جاری

Super Admin


ملک میں کرپشن سے متعلق عوامی سطح پر تشویش اور شور برقرار ہونے کے باوجود سنجیدہ نوعیت کی شکایات میں مسلسل کمی سامنے آئی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 23 ہزار 411 شکایات پر کارروائی مکمل کی گئی، جن میں سے 23 ہزار 288 شکایات نمٹا دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق نئی موصول ہونے والی شکایات میں سے بڑی تعداد غیر سنجیدہ یا پہلے سے زیرِ کارروائی کیسز سے متعلق پائی گئی، جس کے باعث صرف 123 شکایات کو قابلِ کارروائی قرار دیا گیا۔نیب کے مطابق ان میں سے 92 شکایات پر براہِ راست انکوائری جبکہ 21 کو باقاعدہ انویسٹی گیشن کے لیے منظور کیا گیا۔
ادارے نے بتایا کہ 7 ہزار 705 شکایات کو غیر سنجیدہ قرار دے کر خارج کردیا گیا جبکہ 15 ہزار 203 شکایات پہلے سے جاری کیسز سے متعلق تھیں۔
نیب کے مطابق گزشتہ برسوں کے مقابلے میں قابلِ سماعت شکایات میں واضح کمی دیکھی گئی ہے، 2025 میں یہ رجحان مزید کم ہوا جبکہ 2026 میں 1 ہزار 144 اور 2023 میں 1 ہزار 161 قابلِ کارروائی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.