چار ماہ میں ڈھائی لاکھ پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک منتقل
رواں سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران روزگار اور بہتر مستقبل کی تلاش میں تقریباً ڈھائی لاکھ پاکستانی بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور قطر پاکستانی افرادی قوت کی بڑی منزلیں رہے ہیں۔
، جبکہ یو اے ای جانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بیرون ملک جانے والوں میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب مزدور شامل ہیں، جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پیشہ ور افراد بھی روزگار کے لیے ملک چھوڑ گئے۔
ان میں ایک ہزار سے زائد ڈاکٹرز، دو ہزار انجینئرز، 1600 سے زائد اکاؤنٹنٹس اور 500 سے زائد آئی ٹی ماہرین شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے سعودی عرب کا رخ کیا۔ متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا، اور صرف ابتدائی چار ماہ میں تقریباً 50 ہزار پاکستانی دبئی پہنچے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ قطر کے لیے 25 ہزار 500، بحرین کے لیے 10 ہزار 129 پاکستانی روانہ ہوئے، جبکہ ترکیہ میں 3 ہزار، برطانیہ میں 1100 اور امریکا میں 300 پاکستانیوں نے روزگار حاصل کیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.