فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، خطے میں امن و استحکام پر گفتگو
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور ایرانی چیف مذاکرات کار شامل تھے، جبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ان ملاقاتوں میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔
اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے علیحدہ ملاقات بھی ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام، دوطرفہ تعلقات اور جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچے تھے۔یاد رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران امریکی جنگ بندی تجاویز پر اپنے ردِعمل کے قریب پہنچ چکا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.