عیدالاضحیٰ پر آلائشیں پھینکنے والوں کیلئے 50 ہزار روپے جرمانے کی منظوری

Super Admin


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گلی محلوں اور ممنوعہ مقامات پر جانوروں کی آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف 50 ہزار روپے جرمانہ عائدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے صفائی آپریشن اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آلائشیں اور قربانی کی باقیات غیر مقررہ مقامات پر پھینکنے کی روک تھام کیلئے خصوصی ویجلینس اسکواڈ تشکیل دیے جائیں گے۔اجلاس میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے جامع آگاہی مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ کے دوران تمام متعلقہ ادارے “ون گورنمنٹ یونٹ” کے طور پر مشترکہ انداز میں کام کریں۔
مریم نواز شریف نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں، ریلوے کالونیوں، کنٹونمنٹ ایریاز، کمرشل مارکیٹوں، مرکزی شاہراہوں اور قبرستانوں میں خصوصی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 2687 بڑی کمرشل مارکیٹوں، 285 مویشی منڈیوں اور 171 سیل پوائنٹس پر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.