سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر گئی
سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔مکہ مکرمہ میں حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈرز کی جانب سے پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ دنیا بھر سے لاکھوں حجاج کرام سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور حج انتظامات کو مؤثر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق مجموعی عازمین میں سے تقریباً 30 فیصد حجاج “مکہ روٹ انیشی ایٹو” کے تحت سعودی عرب پہنچے ہیں، جس کا مقصد سفری اور امیگریشن مراحل کو آسان بنانا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ذی الحج کے پہلے جمعے کے موقع پر لاکھوں زائرین نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ ادا کی، جبکہ امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی نے اپنے خطبے میں ذی الحج کے ابتدائی دس دنوں کی روحانی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.