ایران کا امریکا پر امن مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

Super Admin


ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ضرورت سے زیادہ مطالبات پاکستان کی ثالثی میں جاری امن مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ امریکا ماضی میں بھی وعدہ خلافی، متضاد مؤقف اور فوجی جارحیت کے ذریعے سفارتی عمل کو نقصان پہنچاتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام خدشات کے باوجود ایران پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں سنجیدگی سے شریک ہے اور سفارتی عمل کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کسی بھی ملک کی خودمختاری کے خلاف طاقت کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.