مومنہ اقبال کی محبت سے متعلق پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Super Admin


پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی محبت میں ناکامی سے متعلق ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔وائرل انٹرویو میں مومنہ اقبال نے اپنی ذاتی زندگی اور محبت کے موضوع پر کھل کر گفتگو کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ والد کے انتقال کے بعد وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئیں اور اب اپنی فیملی کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ان کے پاس محبت کیلئے نہ وقت ہے اور نہ ہی دل میں پہلے جیسی گنجائش باقی رہی ہے۔ مومنہ اقبال کے مطابق انہوں نے زندگی میں صرف ایک شخص سے محبت کی، لیکن سامنے والے کے رویے نے انہیں مایوس کیا۔اداکارہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر کوئی انسان کم ظرف اور نامناسب رویہ رکھنے والا ہو تو پھر تعلقات ختم ہو جاتے ہیں۔
، اور انسان خاموشی سے ایک دوسرے سے الگ ہو جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں مومنہ اقبال نے کہا کہ اب انہیں دوبارہ محبت ہونے کا امکان نہیں لگتا اور وہ اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ خوش ہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.