امریکا ایران ثالثی مثبت پیش رفت کی جانب بڑھ رہی ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی عمل میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے اور معاملات بتدریج حل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں پاکستان کی ثالثی کوششیں مثبت نتیجے کے قریب پہنچ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی موجودگی بھی اس بات کا اشارہ ہے کہ معاملہ کسی ممکنہ حل کی طرف بڑھ رہا ہے۔وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ خطے میں جلد امن قائم ہوگا اور پاکستان سمیت پوری دنیا ایک بڑے بحران سے محفوظ رہے گی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور عالمی امن کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.