عیدالاضحیٰ پر گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری، مختلف شہروں میں اوقات کار مقرر

Super Admin


ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر گیس سپلائی کے اوقات کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں عید کے تینوں دن صارفین کو روزانہ 18 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق عید کے پہلے روز پنجاب بھر میں صبح 5 بجے سے رات 11 بجے تک گیس دستیاب ہوگی،۔
جبکہ دوسرے اور تیسرے دن صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک گیس فراہمی جاری رہے گی۔ علاوہ ازیں چاند رات کے موقع پر رات 12 بجے تک مکمل پریشر کے ساتھ گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں جزوی کمی کا اعلان کیا ہے۔
یومِ عرفہ کے احترام میں سحری کے اوقات میں گیس بند نہیں کی جائے گی، جبکہ صارفین کی سہولت کے لیے رات 3 بجے گیس سپلائی بحال کر دی جائے گی تاکہ سحری کی تیاری میں مشکلات پیش نہ آئیں۔سوئی سدرن حکام کے مطابق 26 مئی کی صبح 10 بجے کے بعد گیس بندش کا معمول کا شیڈول دوبارہ نافذ کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران بھی گیس لوڈشیڈنگ جاری رہنے کا امکان موجود ہے، تاہم عید کے دنوں کے لیے حتمی اور باضابطہ شیڈول ابھی جاری نہیں کیا گیا۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.