پاکستان ریلوے کی بڑی پیش رفت، مقامی سطح پر انجن اور ویگنز کی تیاری شروع
پاکستان ریلوے نے انجنوں کی جزوی تیاری کی جدید ٹیکنالوجی حاصل کر کے ریلوے شعبے میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ لوکوموٹیو فیکٹری رسالپور میں ٹیکنالوجی منتقلی کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔حکام کے مطابق رسالپور فیکٹری میں مختلف اقسام کے 102 لوکوموٹیوز جزوی طور پر تیار کیے جا چکے ہیں۔
، جبکہ یہ فیکٹری سالانہ 25 لوکوموٹیوز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ فیکٹری میں پاکستان ریلوے کے 16 انجنوں کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کا کام بھی جاری ہے۔دوسری جانب کیرج فیکٹری اسلام آباد میں تیز رفتار مسافر کوچز کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
فیکٹری سالانہ 120 جدید مسافر کوچز تیار کرنے کی استعداد رکھتی ہے، جس سے ریلوے کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔مغل پورہ لاہور میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی حامل فریٹ ویگنز کی تیاری بھی جاری ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق مستقبل میں مال برداری کی استعداد بڑھانے کیلئے 800 ٹن سے زائد گنجائش والی ویگنز تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جبکہ 115 ٹن سے زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھنے والی ویگنز کی تیاری رسالپور فیکٹری میں جاری ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.