مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کے اہم انکشافات، الزامات بھی عائد کردیے
Super Admin
اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اور مومنہ اقبال کا نکاح ہوچکا ہے اور مومنہ اب ان کی اہلیہ ہیں۔حمزہ حبیب نے کہا کہ مومنہ ان کی عزت اور "ریڈ لائن" ہیں، اور اگر کسی نے ان کے خلاف حد پار کرنے کی کوشش کی تو وہ برداشت نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ "میری بیوی ایک شیرنی ہے"۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ثاقب چڈھر نے ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی۔ حمزہ حبیب کے مطابق انہیں مومنہ اقبال سے دور ہونے کے بدلے مالی پیشکش بھی کی گئی تھی۔
، تاہم انہوں نے یہ پیشکش مسترد کردی۔حمزہ حبیب نے مزید کہا کہ "ثاقب چڈھر مجھے خرید نہیں سکتا، میں مومنہ کو کبھی نہیں چھوڑوں گا"۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.