عید پر اوورچارجنگ اور ہلڑبازی برداشت نہیں ہوگی، سخت کارروائی کی جائے گی: عظمیٰ بخاری

Super Admin


صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے خبردار کیا ہے کہ عید کے موقع پر پردیسیوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جبکہ ہلڑبازی اور ویلنگ کرنے والوں کو بھی سخت ایکشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔لاہور میں صوبائی وزیر بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں ہر سرگرمی ریکارڈ ہو رہی ہے۔
اس لیے قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف شواہد کی بنیاد پر کارروائی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت متعدد بار پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، تاہم پاکستان اپنے شہدا کے خون کا حساب ضرور لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس واقعے میں سیکڑوں افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا، لیکن ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ دشمن ملک کے پائلٹ کو ماضی میں عزت کے ساتھ واپس بھیجا گیا، تاہم آئندہ ایسے اقدامات کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے بعض سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں، لیکن حکومت امن دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائے گی۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.