خطے میں امن کیلئے اہم پیشرفت ہوئی، چین کی حمایت پر شکر گزار ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

Super Admin


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کیلئے نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور پاکستان نے خلیجی ممالک میں جاری بحران کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کیلئے عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے خلیجی خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتی کوششیں کیں۔
ان کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں میں بھی اہم کردار ادا کیا، جس کے باعث معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ علاقائی بحران سے دنیا بھر کی معیشتیں متاثر ہوئیں، جبکہ پاکستان کو بھی معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششوں کے نتیجے میں خطے میں دیرپا امن قائم ہوگا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ کی جانب سے جنگ بندی کیلئے پانچ نکاتی پروگرام کا اعلان کیا گیا، جو امن کے قیام کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔
انہوں نے جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت پر چینی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.