خطے میں امن کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کا عالمی اعتراف
امریکی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سید عاصم منیر نے خطے میں امن اور سفارتی مذاکرات کو کامیاب بنانے میں اہم اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ تہران نے مذاکرات کو حتمی نتیجے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں خلیجی ممالک اور لبنان بھی تنازع کا حصہ بن چکے ہیں، تاہم پاکستان نے سفارتی سطح پر مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے مجوزہ معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے میں کامیابی حاصل کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے دورے کے دوران ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور اسپیکر سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں خطے کی صورتحال اور امن کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے مطابق یہ مذاکرات انتہائی سودمند رہے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق تہران سے واپسی کے بعد مجوزہ مسودہ ایرانی اور امریکی قیادت کو جائزے کیلئے ارسال کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکا اور ایران دونوں کا اعتماد حاصل ہے، جبکہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ہم آہنگی اس ثالثی عمل کی بنیادی طاقت ثابت ہوئی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.