ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آج سے 31 مئی تک ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مختلف علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں شدید گرمی متوقع ہے۔
سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، حیدرآباد، سبی، تربت اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔دوسری جانب کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہید بینظیر آباد اور موئن جو دڑو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح جیکب آباد، سکرنڈ اور لاڑکانہ میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق مظفرآباد اور کراچی میں 35، کوئٹہ میں 33 جبکہ گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.