86 روز بعد عراق سے پاکستان کی براہِ راست پروازیں بحال
ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد معطل ہونے والی عراق اور پاکستان کے درمیان براہِ راست فضائی سروس 86 دن بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔بغداد سے عراق ایئر کی پہلی پرواز آئی اے 409 آج صبح 409 مسافروں کو لے کر کراچی پہنچی۔ پرواز صبح 4 بج کر 53 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔
بعد ازاں عراق ایئر کی پرواز آئی اے 410 کراچی سے بغداد کیلئے صبح 7 بج کر 14 منٹ پر روانہ ہوئی، جس کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطہ بحال ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اس روٹ پر آخری براہِ راست پرواز 28 فروری کو بغداد سے کراچی پہنچی تھی، جبکہ پرواز آئی اے 409 آخری مرتبہ 15 فروری کو کراچی آئی تھی۔
بعد ازاں 2 اور 3 مئی کو بھی پروازیں شیڈول کی گئی تھیں، تاہم مختلف وجوہات کے باعث انہیں منسوخ کر دیا گیا تھا۔عراق ایئر حکام کے مطابق جلد ہی بغداد سے اسلام آباد کیلئے بھی براہِ راست پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.