بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک
بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔حکام کے مطابق کارروائی مریان تھانے کی حدود میں کی گئی، جہاں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔کے پی پولیس کے آئی جی ذوالفقار حمید نے بنوں پولیس کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں پولیس چوکی پر حملے میں 15 اہلکاروں کی شہادت کے باوجود بنوں پولیس کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کی ہر سرگرمی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور بزدلانہ حملے فورسز کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر صورت مؤثر جواب دیا جائے گا۔
ذوالفقار حمید نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کسی بھی شکل کیلئے کوئی جگہ نہیں اور کسی گروہ کو امن خراب کرنے یا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.