پیٹرولیم لیوی سے 2 برس میں 2725 ارب روپے وصول، رقم آئی ایم ایف قرض پروگراموں سے بھی زیادہ نکلی

Super Admin


وفاقی حکومت نے گزشتہ دو برس کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں شہریوں سے 2 ہزار 725 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ رقم وصول کی، جو آئی ایم ایف کے دو قرض پروگراموں کی مجموعی مالیت سے بھی زیادہ ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق اپریل 2024 سے مارچ 2026 تک پیٹرولیم لیوی کے ذریعے مجموعی طور پر 2725 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف کے جاری دونوں قرض پروگراموں کی مجموعی رقم موجودہ شرح مبادلہ کے مطابق تقریباً 2340 ارب روپے بنتی ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ، یعنی جولائی 2025 سے مارچ 2026 تک، حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1205 ارب روپے سے زائد وصول کیے۔
اسی طرح مالی سال 2024-25 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی وصولی 1220 ارب 21 کروڑ روپے رہی، جبکہ اپریل سے جون 2024 کی سہ ماہی میں 299 ارب 63 کروڑ روپے کی لیوی جمع کی گئی تھی۔ماہرین کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں مسلسل اضافے کا براہِ راست اثر مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور عوامی قوتِ خرید پر پڑ رہا ہے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.