عیدالاضحیٰ کے دوران پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کا امکان، پی ڈی ایم اے کی احتیاطی ہدایات جاری

Super Admin


پنجاب میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شدید ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
، جبکہ لاہور سمیت کئی بڑے شہروں میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ رات کے اوقات میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے اور طویل سفر سے اجتناب کریں۔
عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ہلکے رنگ اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے استعمال کریں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور بچوں، بزرگوں سمیت کمزور افراد کو شدید گرمی کے دوران گھروں کے اندر رکھیں۔دوسری جانب این ڈی ایم اے نے بھی شدید گرمی، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خطرات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔
26 سے 31 مئی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ مغربی ہواؤں کے اثرات کے باعث شمالی علاقوں اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.