عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ: پاکستان میں تمباکو نوشی سالانہ لاکھوں جانیں نگلنے لگی

Super Admin


عالمی ادارۂ صحت (WHO) کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں تمباکو نوشی ہر سال تقریباً 1 لاکھ 64 ہزار افراد کی جان لے رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تمباکو کے استعمال سے نہ صرف انسانی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی سالانہ 6 ارب 60 کروڑ ڈالر کا بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کو تمباکو صنعت سے تقریباً 265 ارب روپے ٹیکس کی مد میں حاصل ہوتے ہیں، تاہم اس کے مقابلے میں صحت اور معیشت پر مجموعی بوجھ 1800 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق سگریٹ، نیکوٹین اور دیگر تمباکو مصنوعات کا استعمال بچوں اور نوجوانوں میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
دنیا بھر میں تقریباً 4 کروڑ بچے 13 سے 15 سال کی عمر میں تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں، جن میں سے 2 کروڑ سگریٹ نوشی جبکہ 10 لاکھ نسوار اور دیگر نوجوان ویپنگ کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ تمباکو استعمال کرنے والے تقریباً نصف افراد دل کے امراض، کینسر، پھیپھڑوں کی بیماریوں اور فالج جیسے مہلک امراض کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.