صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات نماز عید کہاں ادا کریں گی؟

Super Admin


پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ کل 27 مئی کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی، جہاں لاکھوں مسلمان سنتِ ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دیں گے۔ اس موقع پر ملک کی اہم سیاسی و حکومتی شخصیات مختلف شہروں میں نمازِ عید ادا کریں گی۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نواب شاہ میں نمازِ عید ادا کریں گے۔
، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں عید کی نماز ادا کریں گے۔ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف بھی لاہور میں نمازِ عید ادا کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ کے علاقے گڑھی خدا بخش میں نمازِ عید ادا کریں گے، جبکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان میں عید کی نماز ادا کریں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور، جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نواب شاہ میں نمازِ عید ادا کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاتی امرا میں نمازِ عید ادا کریں گی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ضلع خیبر، جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں نمازِ عید ادا کریں گے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی لاہور، وزیرِ دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار لاہور میں نمازِ عید ادا کریں گے۔اسی طرح چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان بونیر، قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب ہری پور جبکہ پرویز خٹک نوشہرہ میں نمازِ عید ادا کریں گے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.