ملک میں بارشوں کا نیا اسپیل متوقع، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، جس سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آنے کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کے مطابق 2 جون سے ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا،۔
جس کے زیرِ اثر مختلف شہروں اور علاقوں میں دو سے تین روز تک بارشیں ہو سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متوقع بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں عارضی کمی آئے گی اور گرمی کی شدت میں کچھ حد تک کمی محسوس کی جائے گی۔
عرفان ورک کا کہنا تھا کہ جون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے، جبکہ ماہ کے آخری حصے میں شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) آنے کا بھی خدشہ موجود ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسمی صورتحال سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.