وفاقی ترقیاتی بجٹ میں نمایاں اضافے کی تجویز، انفرااسٹرکچر منصوبوں کو ترجیح
حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا حجم ایک ہزار 126 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز تیار کر لی ہے، جو رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ ترقیاتی بجٹ کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے تجویز کردہ ترقیاتی بجٹ، موجودہ سال کے 837 ارب روپے کے نظرثانی شدہ حجم سے تقریباً 289 ارب روپے زیادہ ہوگا۔مجوزہ ترقیاتی پروگرام میں انفرااسٹرکچر کے شعبے کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے، ۔
جس کے لیے 730 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ان میں سے 408 ارب روپے سے زائد رقم ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔سماجی شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 187 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،۔
جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 ارب روپے زیادہ ہیں۔ اسی طرح آبی منصوبوں کے لیے 140 ارب روپے جبکہ توانائی کے شعبے کے منصوبوں کے لیے 135 ارب روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.