لاپتہ خواتین کی بازیابی کے لیے پنجاب پولیس کو 15 روز کی مہلت، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے احکامات

Super Admin


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے پنجاب بھر میں لاپتہ خواتین اور بچیوں کی بازیابی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے پولیس کو 15 روز کے اندر مؤثر کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ احکامات چار سال قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی ایک لڑکی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیے گئے۔
سماعت کے موقع پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب عدالت میں پیش ہوئے اور لاپتہ افراد سے متعلق پیش رفت رپورٹ جمع کروائی۔چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ پنجاب پولیس کے تمام متعلقہ افسران کو لاپتہ خواتین کی تلاش اور بازیابی کے لیے فوری، مؤثر اور مربوط اقدامات یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں۰
تاکہ زیر التوا مقدمات میں پیش رفت ممکن ہو سکے۔عدالت میں پیش کی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق سال 2021 سے اپریل 2026 تک پنجاب بھر میں خواتین کے لاپتہ ہونے کے 3 ہزار 252 مقدمات درج کیے گئے۔ ان میں سے 1 ہزار 405 خواتین کو بازیاب کروا لیا گیا، جبکہ 1 ہزار 853 خواتین اب بھی لاپتہ ہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.