پی آئی اے کی نجکاری کے باوجود انتظامی کنٹرول کی منتقلی تاخیر کا شکار

Super Admin


قومی ایئرلائن کی نجکاری کو چھ ماہ گزرنے کے باوجود پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا انتظام ابھی تک خریدار کنسورشیم کے حوالے نہیں کیا جا سکا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا انتظام 25 مئی کو کنسورشیم کے سپرد کیا جانا تھا، تاہم اب اس عمل میں تاخیر کے باعث جون کے آخر تک کنٹرول منتقل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرول کی منتقلی میں تاخیر کی بنیادی وجہ مختلف اداروں سے مطلوبہ این او سیز کا بروقت جاری نہ ہونا ہے۔ یہ این او سیز بیوروکریسی کی سست روی کے باعث التوا کا شکار ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ کنسورشیم نے این او سیز کے حصول کے بعد 85 ارب روپے نجکاری کمیشن کے پاس جمع کروانے تھے، تاہم یہ مرحلہ بھی تاخیر کا شکار ہے۔
دوسری جانب نجکاری کمیشن کے ترجمان کے مطابق مقامی اور بیرونی اداروں سے این او سیز کے حصول کا عمل جاری ہے۔ مجموعی طور پر 40 سے زائد این او سیز درکار تھے جن میں سے بیشتر حاصل کیے جا چکے ہیں، جبکہ باقی پر کام جاری ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.