ایرانی صدر کے استعفے سے متعلق امریکی میڈیا کا دعویٰ، ایران کی سختی سے تردید

Super Admin


امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مبینہ طور پر اپنے اختیارات محدود ہونے کے باعث استعفیٰ دینے کی درخواست کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر کو آگاہ کیا کہ انہیں اہم حکومتی فیصلوں کے عمل سے الگ رکھا جا رہا ہے۔
، جس کے باعث وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا نہیں کر پا رہے۔مزید رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ایران میں پاسداران انقلاب اور دیگر سخت گیر حلقوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے باعث منتخب حکومت کا کردار محدود ہو رہا ہے۔
، جس سے صدر اور کابینہ اہم فیصلوں سے دور ہو گئے ہیں۔تاہم ایرانی حکام نے ان تمام خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ صدارتی دفتر کے عہدیداروں اور پاسداران انقلاب سے منسلک ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے نہ تو استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی ایسی کوئی درخواست پیش کی ہے۔ 
حکام کا کہنا ہے کہ صدر بدستور اپنے آئینی فرائض معمول کے مطابق انجام دے رہے ہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.