پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہونے کا امکان، آمدن کے نئے اہداف مقرر

Super Admin


ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت ٹیکس وصولیوں کے اہداف میں مختلف ذرائع سے نمایاں آمدن متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں مجموعی ٹیکس آمدن تقریباً 712 ارب روپے تک مقرر کیے جانے کا امکان ہے،۔
جس میں سب سے بڑا حصہ خدمات پر عائد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) سے حاصل ہوگا۔ اس مد میں 320 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق ایکسائز ڈیوٹی سے 128 ارب روپے، اسٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس سے 90 ارب روپے جبکہ سیلز ٹیکس سے 82 ارب روپے آمدن کا ہدف رکھا جانے کا امکان ہے۔
اسی طرح موٹر وہیکل ٹیکس سے 47 ارب روپے، بجلی سے متعلق ٹیکس اور ڈیوٹیز سے 35.2 ارب روپے جبکہ لینڈ ریونیو سے 1.7 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں ٹرانسپورٹ اور مقامی حکومتوں کے لیے 550 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس کا مقصد بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات میں بہتری لانا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.