کارکردگی ہی ہماری سیاست کا اصل معیار ہے، نواز شریف

Super Admin


مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ سیاسی مخالفین پر تنقید یا کسی کی کردار کشی کرکے ووٹ حاصل کرنے پر یقین نہیں رکھتے بلکہ اپنی کارکردگی اور عوامی خدمت کی بنیاد پر عوام سے حمایت مانگتے ہیں۔گلگت میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ وہ کسی سیاسی جماعت یا حکومت کے خلاف گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔
، تاہم یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ ماضی میں اس خطے کو ترقیاتی منصوبوں اور وسائل سے کیوں محروم رکھا گیا اور اس کی ضروریات پر خاطر خواہ توجہ کیوں نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ وزارتِ عظمیٰ کے دور میں وہ متعدد بار گلگت اور اسکردو کا دورہ کر چکے ہیں اور کئی سال بعد یہاں کے عوام سے دوبارہ مخاطب ہو کر انہیں بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ یا وزیراعظم بننے سے پہلے بھی وہ اس خطے کا دورہ کرتے رہے ہیں اور گلگت بلتستان کے عوام سے انہیں دلی وابستگی ہے۔نواز شریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس گلگت کو وہ جانتے تھے، آج اس کی ترقی کی رفتار توقعات کے مطابق نہیں۔
ان کے بقول یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ عوام کے لیے مختص وسائل اسی خطے کی ترقی پر خرچ نہیں کیے گئے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.