بلدیاتی انتخابات: لاہور کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری، 433 یونین کونسلز قائم

Super Admin


بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور کی یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز تشکیل دی گئی ہیں۔
حلقہ بندیوں کے تحت لاہور کو 9 ٹاؤنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فہرست کے مطابق راوی ٹاؤن میں 52، شالیمار ٹاؤن میں 72، جبکہ واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔اسی طرح ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29، رائیونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونین کونسلز مقرر کی گئی ہیں۔
الیکشن حکام کے مطابق شہری 23 جون تک مجوزہ حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ ان اعتراضات پر فیصلے 24 جولائی تک سنائے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام اعتراضات نمٹانے کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری کی جائے گی، جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کے اگلے مراحل کا آغاز ہوگا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.