تجارتی تنازعات کے فوری حل کے لیے خصوصی عدالتوں کی تیاری

Super Admin


وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں تجارتی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
یہ کمیٹی تجارتی عدالتوں کے قیام کے لیے مجوزہ فریم ورک اور سفارشات پر مشتمل مسودہ تیار کرے گی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی، سیکرٹری قانون، وکلا فیصل نقوی، علی المانی، زینب جنجوعہ اور ابراہیم آفریدی بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.